the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

افغانستان اور پاکستان ہر سال 20 لاکھ ڈالر کی تجارت کرتے ہیں۔ کابل میں پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے

افغانستان کی وزارتِ تجارت کے عہدیداروں کا کہنا ہےکہ ’’پاکستان اور افغانستان کے سیاسی تعلقات دونوں ملکوں کی تجارت کے فروغ پر اثرانداز ہوتے ہیں‘‘۔

کابل میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش ہوئی جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف



مصنوعات کی فروخت بڑھی ہے، جب کہ رواں سال تجارت کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

افغانستان اور پاکستان ہر سال 20 لاکھ ڈالر کی تجارت کرتے ہیں۔

کابل میں پاکستانی سفیر، سید ابرار حسین کا کہنا ہے کہ ’’دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے‘‘۔

پاکستان کی مصنوعات کی یہ نمائش ایسے وقت ہو رہی ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی صورت حال کافی عرصے سےناخوشگوار رہی ہے، جب کہ عام طور پر، پاکستانی مصنوعات کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔

افغانستان کے معاون وزیر برائے تجارت، مزمل شنواری نے کہا ہے کہ اس نمائش میں پاکستان کی مختلف مصنوعات کے40 اسٹال لگائے گئے ہیں۔

تاہم ،افغان چیمبر آف کامرس کے مطابق، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ چیمبر کے نائب سربراہ، خان جان الکوزی نے کہا ہے کہ افغانستان کی بازار میں45 فی صد مصنوعات پاکستانی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.